جیکب آباد میںصحافی احمد نورانی پر قاتلانہ حملے کے خلاف صحافیوں کااحتجاج

ہفتہ 28 اکتوبر 2017 18:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2017ء)جیکب آباد میںصحافی احمد نورانی پر قاتلانہ حملے کے خلاف صحافیوں کا سخت احتجاج تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے صحافی احمد نورانی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف جیکب آباد کے صحافیوں تعلقہ یونین جرنلسٹ جیکب آباد کے صدر عبدالرحمن آفریدی،سینئر صحافی خاوند بخش بھٹی ،زاہد حسین رند ،آصف علی بھٹی کی قیادت میں نکالا گیا جس میںذوالفقار اچکزئی،غلام عباس سومرو،عبدالغنی کھوسو،وسیم عباس ،وکی وادھوانی،جیش تلسی ،جاوید سومرو اور دیگر نے شرکت کی صحافیوں نے احمد نورانی پر حملے کے خلاف سخت نعریبازی کی اس موقع پر عبدالرحمن آفریدی خاوند بخش بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں صحافی عدم تحفظ کا شکار ہیںصحافیوں کو مختلف طریقوں سے حراساں کیا جا رہا ہے جمہوری حکومت میں صحافیوں کے ساتھ زیادتیاں قابل مذمت ہیں صحافیوں کو تحفظ دیا جائے اور حملہ آور گرفتار کرکے صحافیوں میں پھیلی بے چینی ختم کی جائے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں