جیکب آباد، پولیس اہلکار کی ہلاکت کا مقدمہ درج ، ایک ملزم گرفتار ،دوسرے کی گرفتاری کیلئے چھاپے

ہفتہ 28 اکتوبر 2017 21:44

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2017ء) مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی ہلاکت کا مقدمہ درج ایک ملزم گرفتار دوسرے کی گرفتاری کے لئے چھاپے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود میں بائی پاس کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے جیل پولیس کے اہلکار حبیب اللہ لاشاری اور زخم ی ہونے والے انکے بہنوئی علی نواز لاشاری کے واقع کا مقدمہ زخمی علی نواز کی مدعیت میںولی گلوانی جکھرانی اور خدا بخش کے خلاف درج کر لیا گیا ہیاس سلسلے میں پولیس نے ایک ملزم ولی گلوانی جکھرانی کو گرفتار کر لیا ہے جس کی تصدیق ایس ایس پی سرفراز شیخ نے رابطہ کرنے پر کی ہے انہوں نے بتایا کہ اطلاع پر کاروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا ہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے اسکے دوسرے ساتھی کوبھی جلد گرفتار کر لیا جائے گاعلاوہ ازیں رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی اور میر فہد خان جکھرانی نے مقتول پولیس اہلکار حبیب اللہ لاشاری کے گھر پہنچ کرورثاء سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں