نیب اور ڈاریکٹر یٹ آف کالجز کے مشترکہ تعاون سے کرپشن کیخلاف احتساب کے نام پر گورئمنٹ گرلز انٹر کالج میں سیمینار کا انعقاد

ہفتہ 28 اکتوبر 2017 22:29

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2017ء) نیب اور ڈاریکٹر یٹ آف کالجز کے مشترکہ تعاون سے کرپشن کے خلاف احتساب کاآغاز خود احتسابی سے کے نام پر گورئمنٹ گرلز انٹر کالج میں سیمینار منعقد ہوا جس میں مختلف مکتبہ فکر کے افراد اساتذہ سمیت بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی احتساب کے عمل میں سب سے پہلے احتساب خود سے شروع کرنا ہوگا اپنے اپنے فرائض کو مکمل اور پورا کرنا اور اس پر عمل کرنا خود احتسابی ہے ہفتہ کو ان خیالات کا اظہار نیب کے ڈیٹا ڈاریکٹر ڈاکٹر عصمت اللہ خان پلاننگ آفیسرنے سیمینار سے خطاب کے دوران کیا تقریب کے مہمان خصوصی سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کے فرزند سابق تحصیل ناظم میر عمران خان جمالی تھے تقریب کاآغاز قران مجید کی تلاوت قلام سے ہوا پرنسپیل گورئمنٹ گرلز کالج کے فرزانہ شاہین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈیرہ اللہ یار میں بچیوں کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے اس وقت کالج میں زیر تعلیم بچیوں کی تعداد لگ بھگ 350کے قریب ہے فیمیل اساتذہ کی شدید کمی ہے مجبورن میل اساتذہ کی مدد لینا پررہی ہے اکثر والدین مرد اساتذہ اسٹاف ہونے کی وجہ سے بچیوں کو آگے تعلیم دینے سے کترا رہے ہیں کالج میں سائنس اساتذہ نہ ہونے کے برابر ہیں بلڈبگ مکمل طور پر خستہ حال ہوچکی ہیں جو کسی بھی وقت بچیوں کے سروں پر گرسکتی ہیں جن سے انکی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں کالج میں کوئی بڑا ہال نہیں ہے جہاں بچیاں اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں اور امتحانات کے دنوں میں امتحانی حال نہ ہونے سے بچیوں کو سردی گرمی مین باہر کھلے میدان میں بٹھانا پڑتا ہے انکا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم فوری طور پر گرلز کالج ڈیرہ اللہ یار کے دیرینہ مسائل کو حل کریں تاکہ بچیوں کا مستقبل روشن ہو سیمینار میں مختلف بوائز اور گرلز کالجز ڈیرہ اللہ یار جعفرآباد کیڈٹ کالج اوستہ محمد ڈیرہ مراد جمالی لہڑی بھاگ کے طلبا طالبات میں احتساب کے عنوان سے تقاریر کے مقابلے ہوئے جن میں یہ کہا گیا کہ ملک میں کرپشن زور پکڑتی جارہی ہے کوئی محکمہ ایسا نہیں جو کرپشن سے پاک ہو کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے پولیس چپراسی سے لیکر بیروکریٹ سیاست دان کرپشن کی دلدل میں دھنسے ہوئے ہیں کرپشن کے بغیر ترقی ناگزیر ہے انکا کہنا تھا کہ پاکستان اربوں ڈالرز کامقروض ہے ہمارا ملک معدنیات سے مالا مال ہے لیکن جو بھی حکمران طبقہ آتا ہے وہ بھی بہتی گنگا میں شنان ضرور کرتا ہے انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں اپنا احتساب کرنا ہوگا تب ہم دوسروں سے اسکی توقع کرسکتے ہیں اس موقع پر اپنے خطاب میںمہمان خاص سابق تحصیل ناظم میر عمرجمالی کا کہنا تھا کہ صرف سیاست دانوں کو الزام دینا درست نہیں ہے کرپشن سکھانے والے بیروکریٹ ہی ان کے استاد ہیں مجبوری کے عالم میں کرپشن کیا جاتا ہے جن میں خود ہمارے ہی اپنے عزیز واقارب بچے شامل ہیں جنکی خواہشات کی روشنی میں ہراول طبقہ کرپشن میں مصروف ہے ہمیں ان سے نجات دلانے کے لیئے اپنے آپ کو احتساب کے لیئے پیش کرنا ہوگا احتساب کا عمل اپنے آپ سے شروع کرنی ہوگی احتساب انسانیت سے شروع ہوسکتا ہے استاد کاجوکردار ہے شاید ہی کسی کے پاس ہو ماں باپ کے بعد استاد کا کردار سب سے اہم ہے انکا کہنا تھا کہ میر ظراللہ خان جمالی کو اگر موقع ملا تو مستقبل میں کیڈٹ کالج گرلز کا بنیاد رکھیں گے سیاست دان کو راہ دکھانے والا بیروکریٹ ہوتا ہے کیونکہ سیاست دان اتنے پڑھے لکھے نہیں ہوتے سیاست دانوں پر سارا بوجھ ڈالنا مناسب نہیں ہے بہترین تقارری مقابلے میں پوزیشن ہولڈر طلبہ طالبات میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں