جیکب آباد،ڈی ایس پی آفس کے قریب چور موبائل کی دوکان کا صفایا کر گئے

پیر 30 اکتوبر 2017 18:54

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2017ء) ڈی ایس پی آفس کے قریب چور موبائل کی دوکان کا صفایا کر گئے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گزہی خیرو کے تھانہ تاجودیرو میں واقع دائوجھانپور مین ڈی ایس پی کے آفیس کے قریب موبائل کے دوکان کاچور صفایا کر گئے موبائل شاپ کے مالک شجاد شاہ نے بتایا کہ لاکھوں روپے کی مالیت کے موبائل فون چور لے گئے ہیں پولیس کے دفتر کے قریب سے چوری کی واردات نے حیران کر دیا ہے چوری برآمد کی جائے غریب ہوں ڈی آئی جی نوٹیس لیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں