جیکب آباد،شہید اسلام کانفرنس کی کامیابی کے لیے جے یو آئی کی رابطہ مہم تیز

جمعرات 9 نومبر 2017 20:27

ْجیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2017ء) شہید اسلام کانفرنس کی کامیابی کے لیے جے یو آئی کی رابطہ مہم تیز، ڈاکٹر خالد محمود سومرو کا قتل کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کے لئے مظاہرہ، بلا تفریق احتساب اور اسیمبلیوں کی مدت پوری کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء اسلام ضلع جیکب آباد کی جانب سے 26 نومبر کو لاڑکانہ میں ہونے والی شہید اسلام کانفرنس کی کامیابی کی سلسلے میں عوامی رابطہ مہم شروع کی گئی ہے۔

ا س سلسلے میں ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی جانب سے جیکب آباد، ٹھل، میرپور برڑو، مبارکپور، آباد، جانگی واہ، کریم بخش اور دیگر علاقوں کے دورے کرکے اجلاس اور جلسے کیے گئے، جس سے ڈاکٹر اے جی انصاری، حاجی عباس بنگلانی، کرم اللہ مہر، عبدالقدیر ، منظور احمد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید اسلام کانفرنس، سامراجی قوتوں کے لیے موت ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

سندھ سطح کی اس کانفرنس میں ایک ملین سے زائد لوگ شرکت کریں گے۔ رہنمائوں نے مزید کہا کہ سندھ کی پوری عوام کو گنتی میں شامل کرکے سندھ میں اسمیبلی کی نشستیں بڑھائی جائیں، اس لئے وفاق اور صوبوں کے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرکے آئین کے حقوق دیے اور واجبات ادا کی جائیں۔ پارلیمنٹ کو وقت سے پہلے ختم کرنا عوام کی توہین ہے،تمام کرپٹ افراد، چوروں لٹیروں کا بلا تفریق احتساب کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں