جیکب آباد میں اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے میں پولیس ناکام ایک اور موٹر سائکل چوری

منگل 14 نومبر 2017 19:37

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) جیکب آباد میں اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے میں پولیس ناکام ایک اور موٹر سائکل چوری تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں اسٹریٹ کرائم میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جسے پولیس کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے گزرشتہ شب سول لائین تھانہ کی حدود میں واقع سول ہسپتال کے سرکاری میڈیکل اسٹور کے سامنے کھڑی امر لعل کی سی ڈی2016ماڈٖل موٹرسائیکل نامعلوم چور لیکر فرار ہو گئے چند روز قبل صحافی جاوید سومرو کی گھر کے باہر کھڑی نئی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے گئے تھے جسے بھی پولیس تاحال برآمد نہ کرا سکی ہے جس کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں جبکہ صحافیوں میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں