جیکب آباد، اپر کورس نہ کرنے والے 11ایس ایچ اوزسمیت ڈی آئی بی انچارج کو ہٹادیاگیا

بدھ 15 نومبر 2017 18:14

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) اپر کورس نہ کرنے والے 11ایس ایچ اوزسمیت ڈی آئی بی انچارج کو ہٹادیاگیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد سرفرازنوازشیخ نے اپر کورس نہ کرنے والے ضلع کے مختلف تھانوںکے 11ایس ایچ اوزکو ہٹاکر لائین بھیج دیاگیاہے اس سلسلے میں ملنے والی معلومات کے تحت جیکب آبادکے سول لائین تھانہ کے ایس ایچ او لیاقت لاشاری کو لائین حاضر کرکے ان کی جگہ پر بدرالدین جتوئی اسی طرح ایس ایچ اوایئر پورٹ طار ق جھلن کو ہٹاکر ان کی جگہ غلام مصطفی نندوانی ،دلمراد تھانہ سے عابد چانڈیو کی جگہ بشارت گولو ،اے سیکشن ٹھل تھانہ سے گلزار برڑوکی جگہ عبدالستار بھیو ،آرڈی 52تھانے پرامام الدین لنڈ کی جگہ الہندو اوڈھو ،ٹھل کے بی سیکشن تھانہ پر اختیارناریجو کی جگہ ثناء اللہ میرانی ،باہو کھوسو تھانہ پر بشیر مگسی کی جگہ محمد رحیم بجارانی کو مقرر کیاگیاہے جبکہ ڈی آئی بی انچارج غلام نبی گھلو کو بھی ہٹادیاگیاہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایس ایس پی سرفرازنوازشیخ نے بتایاکہ آئی جی سندھ کے حکم پر اپر کورس نہ کرنے والے ضلع کے 11تھانوں کے ایس ایچ اوزکو ہٹاکر لائین میں بھیجاہے اوران کی جگہ نئے ایس ایچ اوزمقرر کیے گئے ہیں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں