جیکب آباد، محکمہ تعلیم میں غیر قانونی طریقے سے کیڈر تبدیل کروانے والے 172ملازمین کے خلاف تحقیقات شروع کردی دی گئی

بدھ 15 نومبر 2017 19:00

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) محکمہ تعلیم میں غیر قانونی طریقے سے کیڈر تبدیل کروانے والے 172ملازمین کے خلاف تحقیقات شروع کردی دی گئی ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری نے جیکب آباد پہنچ کر ضلعی افسران سے تفصیلات معلوم کیں ملوث ملازمین میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے محکمہ تعلیم میں غیر قانونی طریقے سے کیڈر تبدیل کرنے والے 172ملازمین کے خلاف سیکریٹری تعلیم کے حکم پر تحقیقات شروع ہوگئی ہے گذشتہ روز ایڈیشنل سیکریٹری زاہد کھیمٹو نے جیکب آباد پہنچ کر ٹی ای او فیمیل کی آفس میں محکمہ تعلیم کے ضلعی افسران سے میٹنگ کی اور متعلقہ ملازمین کے متعلق تفصیلات معلوم کیں میٹنگ میں ڈی او ایجوکیشن صادق علی کٹوہر ،ڈی او ایلمنٹری محمد حنیف سومرو ،تعلقہ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری مشتاق سدھایو ،تعلقہ ایجوکیشن آفیسر ٹھل قمر الدین برڑوودیگر نے شرکت کی اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈی او ایلمنٹری ی محمد حنیف سومرو اور صادق کٹوہر نے بتایاکہ 172ملازمین کے خلاف ایڈیشنل سیکریٹری انکوائری کے لے آئے تھے پہلے یہ انکوائری نیب کے پاس تھی اب یہ محکمے کو دی گئی ہے پتہ یہ لگاناتھاکہ غیر قانونی طریقے سے نائب قاصد کو پی ایس ٹی اور پی ایس ٹی کو جے ایس ٹی اور ایچ ایس ٹی کیسے کیاگیا اورسرکار کو اس کا کتنا نقصان ہوا یہ انکوائری سال 2009/10/11/12کے دوران کی ہے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر سے رابطہ کیاہے اور انہیں گذارش کی ہے کہ مذکورہ ملازمین کا رکارڈ سمیت اے ٹو فارم بھی دیا جائے تاکہ پتہ لگایاجاسکے کہ یہ تبدیلی کس نے کی انکوائری جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں