حضور کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کے بابرکت مہینے کے شاندار استقبال کے لیے جیکب آبادمیں تیاریا ں زور وشورسے جاری

جمعرات 16 نومبر 2017 20:21

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2017ء) حضور کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کے بابرکت مہینے کے شاندار استقبال کے لیے جیکب آبادمیں تیاریا ں زور وشورسے جاری ہیں عاشقاں رسول ﷺکی جانب سے اپنے گھروں ،دوکانوں اورسواریوں کو سبز پرچم سے سجایاجارہاہے اوراپنے سینے پر نبی پاک ﷺنعلین مبارک کے بیجز لگاکر حضورﷺ سے محبت اورعقیدت کااظہار کیاجارہاہے جبکہ گھروں میں عورتیں میلاد شریف ﷺکی تیاریوں میں مصروف ہیں اس سلسلے میں جیکب آبادشہرمیں سنی پارٹی پاکستان کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی سالانہ مرحبا موٹر سائیکل ریلی رائفل ناکہ چوک سے نکالی گئی جس کی قیادت سنی پارٹی پاکستان کے سربراہ علامہ عبدالخالق قادری نے کی جبکہ سینکڑوں موٹرسائیکلوں پر سبزجھنڈے لگاکر نوجوان مرحبا کی پرکیف صدائوں پر جھومتے رہے ریلی شہر کے مختلف راستوں ،محلوں سے ہوتی ہوئی اورمرحبا کے نعرے لگاتی ہوئی ڈی سی چوک پہنچی شہریوں کی جانب سے حضورپاک ﷺ سے محبت کے اظہار میں ریلی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اورچھوٹے بچے گھروں کے دروازوں پر کھڑے ہوکر ریلی کااستقبال مرحبا کے نعروں سے کرتے ہوئے اورخوشی سے ہاتھ لہراتے رہے اس موقع پر ریلی سے ڈویژنل صدر بختیار رضا قادری ،ضلعی صدر امداد قادری ،سٹی صدر عرفان قادری ،تعلقہ صدر محمد رحیم بروہی نے بھی خطاب کیا ڈی سی چوک سے ہوتی ہوئی ریلی سنی مرکزپر ختم ہوئی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں