ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ریلی

ْپولیو موذی مرض ہے پھولوں جیسے بچوں کو اس سے محفوظ لے کر دم لیں گے، ڈپٹی کمشنر جیکب آباد

جمعہ 17 نومبر 2017 16:56

ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ریلی
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی،ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے اپنے خطاب میں کہاکہ پولیو موذی مرض ہے پھولوں جیسے بچوں کو اس سے محفوظ لے کر دم لیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں گذشتہ روز سول اسپتال جیکب آبادسے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد محمد نعیم سندھوکی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیاگیا جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر ساون شیخ ،ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر جمیل ،انچار ج ایم ایس ڈاکٹرصادق لاشاری سمیت ڈاکٹرز ،لیڈی ہیلتھ ورکرز وشہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء نے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اورڈی سی چوک پہنچے جہاں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس سے پھولوں جیسے معصوم بچوں کو محفوظ کرنے کا عزم کیاہے شہری گھر گھر آنے والی ٹیموں سے تعاون کریں اورپیدائش سے لے کر پانچ سال کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں