جیکب آباد، طلبہ و حفاظ کرام کا اتحاد قائم عہدیدار مقرر

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:14

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2017ء)جیکب آبادمیں طلبہ و حفاظ کرام کا اتحاد قائم عہدیدار مقرر تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی مسجد قباء میںشہر کے طلبہ وہ حفاظ کرام کا اجلاس ہوا جس میں تنظیم طلبائے حفاظ کرام اتحاد لونگ شاہ تکیہ کا بنیاد رکھاگیا جس کے لیے چیئر مین عبدالوہاب ،صدر حافظ غلام عباس کرمی ،نائب صدر حافظ محمد رفیق جنرل سیکریٹری ثناء اللہ قادری،جوائنٹ سیکریٹری حافظ ماجد علی ،خزانچی حافظ انیس الرحمن ،پریس سیکریٹری محمد ایوب ،آفس سیکریٹری حافظ بشیر احمد کو منتخب کیاگیا اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر حافظ غلام عباس کرمی نے کہاکہ ہم عاشق رسول ﷺ ہیں اور حضرت محمد مصطفی ﷺ رحمت العالمین کا میلاد بھرپور اندازمیں منائیں گے تیاریاں زوروشورسے جاری ہیں ۔

#

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں