جیکب آباد، جماعت اسلامی سندھ کی صوبہ بھر میں رابطہ عوام مہم جاری ، ڈی سی چوک--- میں کیمپ لگایا لیا

پیر 20 نومبر 2017 19:54

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) جماعت اسلامی جیکب آباد شہر میں تین ہفتوں سے جماعت اسلامی صوبہ سندھ کی جانب سے صوبہ بھر میں جاری رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں شہر کے مصروف تریں چوراہی( ڈی سی چوک---) پر کیمپ لگایا لیا جس میں صبح سے ہی بڑی تعداد کارکناں ،ذمیداراں اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے رخ کرنا شروع کر دیا کیمپ اس وقت اللہ اکبر ،اکبر رسول رہبر ، مرد مجاہس سراج الحق کے نعروں کی گونج اٹھا جب جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو کراچی سے کیمپ میں تشریف فرما ہوئے ۔

ممتاز سہتو نے۔

(جاری ہے)

کیمپ میں موجود شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان اسلام کے نام سے لیا گیا ہے مگر بدقسمتی سے اب ملک میں ایسے لوگ حکمران بنے ہوئے ہیں جو نامو س رسالتؐ کی آ ئینی شکوں کو چھیڑ رہے ہیں ، اب وقت آگیا ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے تاکہ ان اسلام مخالف س قوتوںسے جان چھڑائی جا سکے اس موقع پر امیر شہرجیکب آباد محمد صالح سومرو ، محمد حنیف کھوسہ ،غلام حیدر پیرزادہ نائب امراء شہر ،قیم صادق ملغانی اور سابق انجینئر اعجاز احمد سابق ناظم ضلع ابوبکر سومرو، عبدالحفیظ پیرزادہ کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد شامل رہی، بعد ازان جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی صوبہ سندھ ممتاز حسین سہتو کی قیادت میں تما م شرکا شہر دکانوں ، ریھڑے والوں، رکشہ ،چھابڑے ، گدھ گاڑے والوں کو ،بااثر افراد جس میں چیمبرس آف کامرس کے جنرل سیکریٹری حاجی محمد یوسف میمن ، اور سبزی منڈی کے عہیداروں، یونین کونسل کے نمائدوں سے ملاقاتیں کی او ر ان کو سراج الحق امیر جماعت اسلامی پاکستان اور ڈاکٹر معراج الہدیٰ امیر جماعت اسلامی سندھ کے احتساب کرو، کرپشن مٹائو ، اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے وژن سے آگاہی دیکر جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دی تا کہ وطن عزیز سے بیروزگاری ، بھوک و افلاس ، غیر ملکی قرضاجات ،بد امنی اور بے راہ روی کا خاتمہ ہو اور عوام الناس میں خوشحالی اور ملک کو دیندار قیادت میسر ہو۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں