جیکب آباد،پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی جانب سے شاہنوازبھٹوکی 59ویں سالگرہ منائی گئی، 50پائونڈ کا کیک کاٹا گیا

منگل 21 نومبر 2017 20:32

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی جانب سے شاہنوازبھٹوکی 59ویں سالگرہ منائی گئی تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی شہید بھٹو، یو تھ ،سپاف کی جانب سے شہید مرتضیٰ کے بہادر بھائی شاہنوازبھٹو کی 59ویں سالگرہ ضلعی دفتر میں منائی گئی ضلعی صدر ندیم قریشی ،ممتازلاشاری ، حاجی احمد کھوسو، عباس رند، نورمحمد منجھو ،عباس سومرو ،مظہر ابڑو، ذوالفقار رند ،لیاقت لاشاری اوردیگر نے 50پائونڈ کا کیک کاٹا اس موقع پر مقررین نے شاہنوازبھٹو کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں