جیکب آباد ،ْچھ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر لیڈی ہیلتھ ورکرزسڑکوں پر نکل آئیں ،

پولیو مہم کا بائیکاٹ

بدھ 22 نومبر 2017 16:17

جیکب آباد ،ْچھ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر لیڈی ہیلتھ ورکرزسڑکوں پر نکل آئیں ،
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) چھ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر لیڈی ہیلتھ ورکرزسڑکوں پر نکل آئیں پولیو مہم کا بائیکاٹ سخت احتجاج نعرے ڈی سی چوک پردھرنا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی لیڈی ہیلتھ ورکرز چھ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر نجمہ کھوسو کی قیادت میں سڑکوں پر نکل آئیں اورجلوس نکال کر نعرے بازی کرتی ہوئی ڈی سی چوک پہنچی مظاہرین دھرنا دے کر بیٹھ گئے جس کے باعث چاروں اطراف سے روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی دھرنا کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اورڈی سی آفس جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑادھرنے سے خطاب کرتے ہوئے نجمہ کھوسو نے کہاکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز چھ ماہ سے بغیر تنخواہ کے کام کررہی ہیں جو سراسر زیادتی ہے آج احتجاجاًپولیو مہم کا بائیکاٹ کرنے پر مجبورہوکر سڑکوں پر نکلے ہیں جلد تنخواہیں دی جائیں اورلیڈی ہیلتھ ورکرزمیں پھیلی بے چینی ختم کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں