اسسٹنٹ سیشن جج کا اچانک سول ہسپتال کادورہ ،صفائی کے بہتر انتظامات نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار

بدھ 22 نومبر 2017 21:39

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) اسسٹنٹ سیشن جج کا اچانک سول اسپتال کادورہ صفائی کے بہتر انتظامات نہ ہونے پر سخت برہم ہسپتال کی بند لیبارٹری کھولی ہے اسٹور میں ادویات موجود ہیں مریضوں کو نہ ملیں تو نشاندہی کی جائے ،جج عبدالباقی بھٹو کی گفتگو تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جیکب آباد عبدالباقی بھٹو نے بد ھ کی صبح اچانک سول اسپتال پہنچے اورمختلف وارڈزکا سول سرجن ڈاکٹر غضنفر بگٹی کے ہمراہ دورہ کیا اس دوران جج نے ہسپتال میں صفائی کے بہتر انتظامات نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہارکیا بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ سیشن جج عبدالباقی بھٹو نے کہاکہ ہسپتال میں بہتری کی ضرورت ہے انتظامات سے مطمئن نہیں بند لیبارٹری بھی کھلوادی ہے اب مریضوں کے ٹیسٹ ہوں گے جلد ڈائیلایسز وارڈ بھی شروع کیاجائیگا اسٹورمیں وافر مقدار میں ادویات موجود ہیں اگر کسی مریض کو نہ ملے تو نشاندہی کی جائے سخت کاروائی کی جائے گی مذکورہ رپورٹ بالا حکام کو ارسال کی جائے گی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں