سیاہ کاری کا پرانہ تنازعہ ،مسلح افراد کا گھر پر حملہ ،2عورتوںسمیت 3افراد قتل ،بچہ زخمی ،حملہ آورفرار

بدھ 22 نومبر 2017 21:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) سیاہ کاری کا پرانہ تنازعہ مسلح افراد نے گھر پر حملہ کرکے دوعورتوںسمیت تین افراد کوقتل کردیا بچہ زخمی حملہ آورفرار تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی تحصیل گڑھی خیروکے تھانہ پنو ں بھٹی کے قصبہ ولی محمدڈاھانی میں موٹرسائیکل پرسوار چار مسلح افراد نے ایک گھر پر حملہ کرکے سیاہ کاری کے تنازعہ پر گل حسن عرف کاریر جکھرانی اور اس کی بیوی واڈی سمیت گرناز ڈاھانی کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ میں 12سالہ برکت شدید زخمی ہوگیاواقع کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے اطلاع پر پولیس دوگھنٹے تاخیر سے جائے وقوعہ پہنچی اورلاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے گڑھی خیرو اور جیکب آباد اسپتال روانہ کیں ایس ایچ او فداحسین لانگاہ کے مطابق جکھرانی برادری کے دوگروپوں میں سیاہ کاری کے تنازعہ پر یہ واقع ہواہے مقتول ڈاھانی کے گھر میں رہائش پذیر تھے جس کے باعث فائرنگ میں ایک ڈاھانی برادری کی عورت ہلاک اور بچہ زخمی ہواہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں