سندھ کی ثقافت قدیم اورعظیم ہے ثقافت کو اجاگر کرنے والی قومیں ہی تاریخ میں زندہ رہتی ہیں ،میر فہد خان جکھرانی

جمعرات 23 نومبر 2017 14:51

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) سندھ کی ثقافت قدیم اورعظیم ہے ثقافت کو اجاگر کرنے والی قومیں ہی تاریخ میں زندہ رہتی ہیں ،ثقافتی دن کو عید کی طرح منایاجائے ان خیالات کااظہار ایم این اے سیل کے انچارج میر فہد خان جکھرانی نے لاشار ہائوس میں عبدالنبی لاشاری کی میزبانی میں ہونے والی مچ کچہری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر پی پی کے ضلعی جنرل سیکریٹری میر رحمت اللہ کھوسو،چیف مقدم میرہادی بخش لاشاری،صحافی عبدالرحمن آفریدی ،وکی وادھوانی،سپاف کے ریاض ابڑو،بہادر مغیری ،جہانگیر کھوسو، علی گلوانی ،دیدارجکھرانی ،حارث لاشاری ،شلو کمار ،دیوآنند ،پرویزابڑوعلی محمد عوامی پارٹی کے دلمراد لاشاری اوردیگرنے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مقامی فنکار امداد لاشاری نے قومی گیت پیش کرکے خوب داد وصول کی عشائیے کا بھی اہتمام کیاگیاتھا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں