جیکب آباد، گندگی کی وجہ سے ملیریا کے مرض میں اضافہ ہوگیا

جمعہ 24 نومبر 2017 21:05

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء)جیکب آبادمیں ملیریا میں اضافہ مچھر مار اسپرے نہ ہوا اکتوبر میں 4ہزار179مریض آئے سرکاری ادارے کی رپورٹ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں گندگی کی وجہ سے ملیریا کے مرض میں اضافہ ہوگیاہے مچھر مار اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے شہرکے سرکاری اورنجی اسپتال ملیریاکے مریضوں سے بھر گئی ہیں اس کے باوجود محکمہ صحت اوربلدیہ حکام کی جانب سے شہر میں مچھر مار اسپرے نہ کرانا قابل افسوس ہے ایک سرکاری ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ اکتوبرمیں 4ہزار 179مریض رپورٹ ہوئے جبکہ سول اسپتال ،جمس اوردیگر نجی میڈیکل سینٹرزکی تفصیل اس کے علاوہ ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں