جیکب آباد،عوام گندگی کے باعث مشکلات کاشکار،جلدصفائی کرانے کامطالبہ

ہفتہ 2 دسمبر 2017 19:45

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2017ء)جیکب آباد میں گندگی سے عوام مشکلات کا شکارتفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مختلف علاقے گندگی کی لپیٹ میں ہیںٹھل بس اسٹینڈ میں گندگی کی بہتات سے علاقہ مکین سخت پریشان ہیں صفائی نہ ہونے کہ وجہ سے علاقے میں بدبو پھیلی ہوئی ہے نیو جیلانی روڈ پر سیوریج کا پانی تالاب کی صورت میں جمع ہے جسکے باعث شہریوں کوآمدورفت میں شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے شکایت کے باوجود بلدیہ عملہ صفائی کے لئے نہیں آیایہ روز کا معمول بن گیا ہے روڈ پر سیوریج کے پانی کی وجہ سے کاروبا ر بھی شدید متاثر ہو رہا ہے علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے جلد صفائی کرانے کا مطالبا کیا ہے #

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں