جیکب آباد،شہید مرتضی کے قاتلوں کی آزادی کیخلاف پی پی شہید بھٹو کااحتجاجی مظاہرہ

منگل 5 دسمبر 2017 21:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2017ء) شہید مرتضی کے قاتلوں کی آزادی کے خلاف پی پی شہید بھٹو کااحتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے شہید مرتضی اورساتھیوں کے قاتلوں کی آزادی کیخلاف یوم سیاہ منایا گیا ،کارکنان نے بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ضلعی دفتر سے ایک احتجاجی مظاہرہ صوبائی جنر ل سیکریٹری اسلم شاہ ،ضلعی صدر ندیم قریشی ،حاجی احمد کھوسو،عباس رند ، نور محمد منجھو،لیاقت لاشاری انعام شاہ،منظور بھٹو کی قیادت میں نکالا گیامظاہرین سخت نعریبازی کرتے ہئے ڈی سی چوک پہنچے اور دہرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی انکے ہاتھوں میںبینر اور پلے کارڈ تھے اس موقع پر رہنمائوں ن ے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5دسمبر ہمارے لئے یوم سیاہ ہے اس دن ہمارے قائد شہید میر مرتضی بھٹو اور انکے ساتھیوں کے قتل کیس میں ملو ث ملزمان کو آزاد کیا گیا میر مرتضی نے ہمیشہ غریبوں کے حقوق کی بات کی جس کی وجہ سے انہیں شہید کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں