جیکب آبادمیں فراہمی آب کا منصوبہ یوایس ایڈ مقررہ معیاد میں مکمل کرانے میں ناکا م

شہری پینے کے صاف پانی سے محروم 2سال میں مکمل ہونے والا منصوبہ 2014سے جاری

بدھ 6 دسمبر 2017 17:16

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2017ء) جیکب آبادمیں فراہمی آب کا منصوبہ یوایس ایڈ مقررہ معیاد میں مکمل کرانے میں ناکا م شہری پینے کے صاف پانی سے محروم 2سال میں مکمل ہونے والا منصوبہ 2014سے جاری ہے جعفر آباد محلہ میں تو ابھی تک پائپ لائن بچھائی ہی نہیں گئی ایم ایس ڈی پی اور ٹیکنو کے حکام ذمہ داری ایک دوسری پر ڈالنے لگے کام تعطل کا شکار پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل نہیں کنیکشن کیسے دیئے جائیں گے ڈی سی ،دسمبر میں ایک زون کو پانی کی فراہمی شروع کریں گے ایم ایس ڈی پی، مضر صحت پانی کے استعمال سے شہری مختلف موضی امراض میں مبتلا، روز شہر کے گلی محلوں سے جنازے اٹھنے لگے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ایک خواب بنتا جا رہا ہے کیونکہ امریکی عوام کے امدادی ادارے یو ایس ایڈ کی جانب سے مقررہ معیاد میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن نہ ہو سکی ہے جس کے باعث آج بھی شہری گدھا گاڑیوں میںکین بھر کر فروخت کئے جانے والا آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں کوئی پر سان حال نہیں اسی وجہ سے جیکب آباد شہر کے کسی نہ کسی گلی محلے سے روز کسی نہ کسی کا جنازہ اٹھتا ہے اسکا سبب آلودہ پانی کے استعمال سے ہون ے والی بیماریاں ہیںکوئی جوانی میں تو کوئی علاج کے لئے جمع پونجھی خرچ کرکے تڑپ ٹرپ کر مر جاتا ہے مضر صحت پانی کے استعمال سے شہری یرقان سمیت دیگر موضی امراض مبتلا ہو گئے ہیں فروری 2014 میں اس وقت کیامریکی سٖفیر نے اس منصوبے کا سنگ بیناد رکھا تھا اس منصوبہ کی تکمیل کی معیاد 2سال رکھی گئی تھی لیکن اب تین سال پورے ہونے کو ہیں پر یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچنے پا رہا مختلف بہانوں سے منصوبے کو طول دیا جا رہا ہے تا کہ عملے کی تنخواہوں کے ساتھ منصوبہ بھی چلتا رہے فراہمی آب کے منصوبے کے سلسلے میں شہر کے گلی محلے روڈ راست کھود دئے گئے ہیں ان کھودے گئے راستوں سے نہ تو ٹھیکیدار نے ملبا اٹھایا ہے اور نہ ہی اس روڈکی مرمت کی ہے جس کے باعث مکین سخت مشکلات کا شکار ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی متاثرہونے کے ساتھ ساتھ حادثات بھی معمو ل بن گئے ہیںجس سے متعدد شہری زخمی ہو چکی ہیںشہر میں گردوغبا ر میں بھی اضافہ ہو اہے کام کی نگرانی کرنے والوںکی مجرمانہ خاموشی قابل افسواس ہے ذرئع کے مطابق حکام نے باری رشوت کے عیوض یہ ٹھیکے ٹھیکیداروں کو دیئے گئے اس لئے کام بھی ایسا کیا جا رہا ہے اس سلسلے میںٹیکنو کے ایس یم شاہد نے ملاقات میں بتایا کہ کام کے معیار کی نگرانی کرتے ہیںانہوں نے بتایا کہ کیرتھر سے فلٹر پلانٹ تک22کلو میٹر کی پائپ لائن بچھائی ہے شہر کے اطراف بھی 6کلومیٹر لائین بچھائی ہے کیرتھر کے لیگون پر فش بانڈ بناکر جیمر کا مقامی وڈیرے نے نقصان پہنچایاتھا اسکو درست کیا ہے فلٹر پلانٹ پر 80ہارس پاور کی 13مزید موٹرس لگائی ہیں پلانٹ پر لیبارٹری بھی قائم کی جائے گی ڈبلیو ایچ او کے اسٹینڈرڈ کے وال استعمال کررہے ہیںموچی بستی،ٹائون ہال ،سرکٹ ہائوس کی ٹیکی تیار ہیں فور س گرائونڈکی ٹیکی کا کام بھی جلد شروع کیا جائے گا بس اسٹینڈ کی ٹینکی کا کام رکا ہوا ہے ہو بھی شروع ہو گاانہوں نے بتایا کہ پائپس کی ترسیل نہ ہونے کی وجہ سے کام 2ماہ سے تعطل کا شکار ہے ایف بی آر کی کلئیرنس نہیں ملی جس کے لئے ڈی سی سے بھی بات کی ہے ایم ایس ڈی پی کے اسٹنٹ ڈائریکٹرشیراز احمد نے بتایا کہ کام میں دشوار ی کا سامنا ہے نقشہ ایک توسائٹ بھی صورتحال دوسری ہے تو پلاننگ تیسری ہے مزدور باہر سے منگواتے ہیںجنکو کو کام کا تجربہ نہیں موسم کا بھی مسئلہ رہتا ہے انہوں نے بتایا کہ تیرتھر پر تیسرام لیگون بھی بنا یا ہے موچی بستی کی ٹینکی تیار ہے کی2000سے زائد کنکشن بھی دیئے ہیں دسمبر میں آزمائشی طور پر اس زون میں پانی کی فراہمی شروع کی جائے گیاس کے بعدنکاسی آب کا منصوبہ شروع ہوگا ڈٖپٹی کمشنر جیکب آبانعیم احمد سندھو نے بتایا کہ فراہمی آب کے منصوبے کے کام سے مطمئن نہیں کیونکہ پانی کی پائپ لائن بچھانے کے بعد شہریوں کو کنیکشن کس طرح دیئے جا ئیں گے کوئی طریقے کار واضح نہیںکراچی میں پی اینڈ ڈی کی مینٹنگ میں اس مسئلے کو اٹھایا تھاسپریم کورٹ کے کمیشن کو تحریری طور پر دسمبر 2016میں متعلقہ حکام نے فراہمی آب کے منصوبے کی یقین دہانی کرائی تھی کے سوال کے جواب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ تو توہین عدالت میں جا رہے ہیںہم چاہتے ہیں کہ شہریوں کو جتنا جلدی ہو پینے کے صاف پانی کی فراہمی شروع ہو کیونکہ یہ انکا بنیادی حق ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں