سول ہسپتال میں شہید بینظیر ڈائلا سسز سینٹر 6سالوں سے بند،لاکھوں مالیت کی مشینری ناکارہ ،وارڈ بھوت بنگلا بن گیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 18:34

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2017ء) سول ہسپتال میں شہید بینظیر ڈائلا سسز سینٹر بند ،مریض رل گئے ،لاکھوں مالیت کی مشینری ناکارہ ہونے لگی،وارڈ بھوت بنگلا بن گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال جیکب آباد میں قائمشہید بینظیر بھٹو ڈائیلاسسز سینٹر گزشتہ 6سالوںسے بند پڑا ہے جس کے باعث سینٹر مین پڑی6مشینیںناکارہ بن گئی ہیںایک مشین کی مالیت 15لاکھ سے زائد ہے ،جبکہ وارڈ بھوٹ بنگلے میں تبدیل ہو گیا ہے سول ہسپتال میںڈائلاسسز یونٹ کا آغاز اس وقت کے گورنر سندھ محمد میاں سومرو نے 2002میں کیا تھا اس کے بعد میر اعجاز حسین جکھرانی نے وفاقی وزیر صحت کی حیثیت میں اس وارڈ کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا نام دیکر 2009میں اسکا افتتاح کیا جو کچھ عرضہ کام کرتا رہا اسکے بعد بند ہو گیا اب اس وارڈ کو بند پڑے 6سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے پر کسی نے کوئی توجہ نہیں دی ہے جس کی وجہ سے نہ صر ف جیکب آباد بلکہ بلوچستان سمیت دور دراز سے آنیوالے مریض سخت مشکلات کا شکار ہیں اور سکھر کراچی اور حید رآباد جانے پر مجبور ہیںاس سہولت سے محروم شہریوں نے مطالبا کیا کہ ڈائیلاسسز یونٹ جلد کھولا جائے پی پی پی چئیر مین بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ کے نام سے منسوب ڈائیلاسسز وارڈ کے 6سال سے بند ہونے کا نوٹیس لیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں