جیکب آباد ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی جانب سے ووٹرڈے منا یا اور عوامی آگاہی کیلئے ریلی نکالی گئی ، لوگو ں کی بڑی تعداد میںشرکت

جمعرات 7 دسمبر 2017 18:34

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2017ء) جیکب آباد میںڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی جانب سے ووٹرس کے قومی دن منا یا گیا اس سلسلے میں ضلعی الیکشن دفتر سے ایک ریلی ڈی ای سی پرویز احمد کلوڑ،نصر اللہ سومرو معذور کوڑا کٹوہر کی قیادت میں نکالی گئی جس میں مختلف مکتب فکر کی لوگوںنے بڑی تعداد میںشرکت کیانکے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارٹ تھے جن پر نعرے درج تھے ریلی کے شرکا ووٹ داخل کرائو ووٹ دو ووٹ دو کے نعرے لگاتے ہوئے ٹائون ہال پہنچے جہاں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس اسٹنٹ کمشنر بلال سلیم ضلعی الیکشن کمشنر پرویز احمد کلوڑ تعلقہ یونین آف جرنلسٹ کے صدر عبدالرحمن آفریدی ،جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری،پرائمری ٹیچر یونین کے قربا ن بہرانی محمد عالم کھوسو،خادم حسین اوڈٖھانو،اے پی سی کے جی ایم سومرو ،پادری شیرون یوسف،دیوآنند،ندیم بہرانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ وہ طاقت ہے جس کے بدولت ہر ووٹر اپنے بہتر مستقبل کا فیصلہ کرتا ہے اس لئے اس کا درست استعمال انتہائی ضروری ہے جن کے ووٹ داخل نہیں اور قومی شناختی کارڈ بنا ہوا ہے وہ جلد اپنے ووٹ کا اندراج کرائیںاور انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کرکے قومی رائے شماری میں حصہ لیں یہ قومی فریضہ ہے جس کو ادا کرنا ہر ایک کا فرض ہے خواتین بھی اپنے ووٹ داخل کرواکر اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں