ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنا اسلام ومسلمانوں کے خلاف جارہانہ عزائم کا کھلا اظہار ہے،مجاہد چنا

آج ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی مسلمانوں کے قبلہ اول کی حفاظت کے عزم اوریہود ونصاریٰ کے کٹھ جوڑ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا

جمعرات 7 دسمبر 2017 19:39

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے،یہ امریکی صدرکا اسلام ومسلمانوں کے خلاف جارہانہ عزائم کا کھلا اظہار ہے،امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی اپیل پرآج( جمعہ کو)ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی مسلمانوں کے قبلہ اول کی حفاظت کے عزم اوریہود ونصاریٰ کے کٹھ جوڑ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کی تکمیل،سالمیت پاکستان،ملک وقوم کی قسمت تبدیل کرنے اورایک مخلص ودیانتدارقیادت فراہم کرنے کے لیے متحدہ مجلس عمل کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے،ان شائاللہ دینی جماعتوں کا اتحاد امت کی امیدوں کا مرکز اورعوامی مسائل کے حل کے ساتھ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے بھی اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

دورہ جیکب آباد کے موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مجاہد چنا کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سمیت تمام دینی جماعتوں کی دلی خواہش ہے کہ ملک کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے دینی ووٹرکو متحدرکھا جائے۔

اب تمام دینی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ اتحاد میں دراڑیں ڈالنے کی تمام ترسازشوں کو ناکام بنائیں اوراپنے تمام تراختلافات سے بالاتر ہوکرامت کے مفاد کی خاطر مشترکات پرمتحد ہوجائیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے کوئی بھی منصوبہ وقت پرشروع اوربروقت پورا نہیں ہوتا،ھرمعاملے میں عدالتی مداخلت کے بعد ہی حکومت ایکشن میں آتی ہے۔

گذشتہ دس سال اقتدار میں ہونے کے باوجود پیپلزپارٹی سندھ کے عوام کو پینے کا صاف پانی بھی فراہم نہیں کرسکی ہے۔بیڈگورننس کے حوالے سے عدالتی ریمارکس سندھ کے حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔مخلص ودیانتدار قیادت ہی مہنگائی بیروزگاری سے نجات، پینے کاصاف پانی سمیت سندھ کے عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہے۔ سندھ کے غیور عوام صرف ثقافت کے دن ہی نہیں بلکہ آئندہ انتخابات کے دن بھی سندھ سے محبت اور عملی شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرپٹ قیادت کو مسترد اور قابل و دیانتدار لوگوں کو منتخب کریں جو ان کے مسائل حل کرنے کے ساتھ سندھ کو خوشحال بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں