جیکب آباد میں امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کیخلاف جے یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ

امریکا نے اعلان واپس نہ لیا تو جیکب آباد ائیر بیس پر رہنے والے امریکیوں کا گھیرائو کیا جائے گا،علامہ راشد محمود سومرو

جمعرات 7 دسمبر 2017 21:56

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) جیکب آباد میں امریکا کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کے خلاف جے یو آئی کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ امریکا نے اعلان واپس نہ لیا تو جیکب آباد ائیر بیس پر رہنے والے امریکیوں کا گھیرائو کیا جائے گاعلامہ راشد محمود سومروتفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کی جانب سے امریکاکا بیت المدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ میرل آباد میںصوبائی جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو ،مولانا سعود افضل ہالیجوی ڈاکٹر اے جی انصاری ،حاجی عباس بنگلانی،عبدالباسط شاہ،مولانا عبدالجباررند ،مولانا عبدالماک گھنیو،میر حسن برڑو،عبدالحلیم ٹانوری،حامد بمبل،عثمان بھٹو کی قیادت میں نکالا گیا جس میں کارکنان سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میںشرکت کی مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف سخت نعریبازی کی انکے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ تھے اس موقع پر جے یو آئی سندھ کے جنرل سکریٹری علامہ راشد محمود سومرونے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس پر قبضے کی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہو گی امریکا بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافی تسلیم کرنے کا فیصلہ فورن واپس لے بصورت دیگر جیکب آباد ائیر بیس میں رہنے والے امریکیوں کے گھیرائو کا اعلان کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی کو تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے پوری انسانیت مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہے بیت المقدس فلسطینیوں کا ہے اور فلسطین کا رہے گاانہوں نے کہا کہ فورن سلامتی کونسل اور او آئی سی کا اجلاس بلا کر اس سازش کے خلاف لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے انہوں نے مطالبا کیا کہ مسلمان اور انسان دوست ممالک امریکا اور اسرائیل سے اپنے تعلقات ختم کرنے کا فورن اعلان کریں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں