جیکب آباد ،ْحکمہ انسانی حقوق کے ملازمین کا مستقل نہ کرنے کے خلا ف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 9 دسمبر 2017 18:41

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2017ء)محکمہ انسانی حقوق کے ملازمین کا مستقل نہ کرنے کے خلا ف احتجاجی مظاہرہ نعرے تفصیلات کے مطابق محکمہ انسانی حقوق کے ملازمین نے مستقل نہ کرنے کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ انور سیال،میاں فیض محمد ،عبدالوہاب بھنگر،نسیم سموں،راحیل سومرو،نثار نوناری،اختر بھٹی کی قیادت میں نکالا گیامظاہرین مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے پریس کلب پہنچے اور دہرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی اس موقع پر دہرنے سے خطاب کرتے ہوئے انور سیال اور دیگر نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کی جانب سے سمری منظور کرنے کے باوجودافسر شاہی نے سندھ کے 43ملازمین کو تاحال مستقل نہیں کیا ہے اور انتقامی کاروائی کے طور پر 2014سے انکی تنخواہیں بھی بند کی گئی ہیںجس کے باعث ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہیںانسانی حقوق کے محکمے کے ملازمین اپنے ہی حقوق سے محروم ہیں جو سراسر زیادتی ہے ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کو مستقل کرنے کے بجائے انکی جگہ جعلی بھرتیاں کی گئی ہیںجس کے خلاف عدالت گئے اور سندھ ہائی کورٹ نے ملازمین کے حق میں فیصلہ دیا پر اسکے باوجود جو ڈیوٹی کررہے ہیں وہ تنخوہواں سے محروم ہیں اور گھر بیٹھے ملازمین کو تنخواہیں دی جا رہی ہیںانہوں نے پی پی چئیر مین بلاول بھٹو زرداری وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ اسکا نوٹیس لیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں