گنے کا ریٹ مقرر نہ کرنے پر ایس ٹی پی کی کال پر منگل کو جیکب آباد میں مکمل شٹر بند ہڑتال کی گئی

منگل 19 دسمبر 2017 18:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2017ء)گنے کا ریٹ مقرر نہ کرنے پر ایس ٹی پی کی کال پر منگل کو جیکب آباد میں مکمل شٹر بند ہڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ کے آبادگاروں پر سندھ حکومت کے ظلم اور گنے کی فصل کا ریٹ مقرر نہ کرنے کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کی مرکزی کال پر جیکب آباد مین مکممل شٹر بند ہڑتال کی گئی شہر کی مارکیٹیں مکمل بند رہیں ستپ کے نظام مستوئی رزاق لغاری عمر سولنگی خادم سرکی اور دیگر نے کہا کہ سندھ حکومت آباد گاروں سے زیادتی بند کرے اور گنے کی فصل کے ریٹ مقرر کئے جائیں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں