جیکب آباد،کوئٹہ چرچ حملے کے خلاف مسیحی برادری کا احتجاج، دہشت گردی مخالف نعرے لگائے

بدھ 20 دسمبر 2017 19:59

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2017ء) کوئٹہ چرچ پر حملے کے خلاف مسیحی برادری کا جیکب آباد میں احتجاجی مظاہرہ دہشت گردی مردہ باد کے نعرے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ چرچ پر حملے کے خلاف مسیحی برادری کی جانب سے پادری شارون یوسف کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کر نعرے لگائے گئے جلوس میں اسلم گل ،سماجی رہنما گل بلیدی،عزیزمسیح اقبالسلمان اور دیگر نے شرکت کی مظاہرین نے دہشت گردی مردہ باد کے نعرے لگائے اس موقع پر پادری شارون یوسف نے کہا کہ حملے میں ملوث عناصروں کو فی الفور گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے دہشت گرد ایسے واقعات سے افراتفری پھیلانے چاہتے ہیں پر وہ اپنی سازشوں میں ناکام جائیں گے ہم متحد ہو کر انکے منصوبوں کو ناکام بنائینگے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں