فراہمی آب کے منصوبے کے تحت بنائے گئے لیگون میں تکنیکی نقص پیداہوگئے

نہر بند ہونے کے دوران پانی جمع کرنے کے لئے بنائے گئے لیگون میں پانی ہی جمع نہیں ہورہا

جمعرات 21 دسمبر 2017 16:21

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2017ء) فراہمی آب کے منصوبے کے تحت بنائے گئے لیگون میں تکنیکی نقص پیداہوگئے ہیں، نہر بند ہونے کے دوران پانی جمع کرنے کے لئے بنائے گئے لیگون میں پانی ہی جمع نہیں ہورہا شہر میں پانی کے شدید بحران کا خدشہ50ایکڑ پر 30کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والا لیگون کا فائدہ نہ ہوایو ایس ایڈ کے فنڈ کا ضیاع کیر تھر نہر 15دن کے لئے بند ہوتی ہے پانی کا بحران نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں فراہمی آب کا مسئلہ حل کرنے کے لئے یوایس ایڈ کی دی گئی امداد کے باوجود تاحال منصوبہ اپنی مقررہ معیاد کے اندر مکمل نہ ہو سکا ہے اور اس منصوبے میں تیکنکی فالٹ نظر آنے لگے ہیںکیرتھر پریو ایس ایڈ کے کنسلٹنٹ اور ایم ایس ڈی پی کے جانب سے 30کروڑ کی لاگت سے 50ایکڑ پر تعمیر کئے گئے لیگون میںپیچنگ تک نہیں کی گئی جبکہ کیر تھر نہر سے پانی لینے کے لئے لگایا گیا پائپ بھی بہت اوپر نصب کیا گیا ہے جس کے باعث لیگون میںپانی اسٹو ر نہیں کیا جا سکا ہے موسم سرما میں کیر تھر کا پانی بند کر دیا جا تا ہے جس کی وجہ سے کیر تھر نہر میں پانی کی سطح کم ہو جاتی ہے اس عرصے کے دوران پانی اسٹو ر کرنے کے لئے پائپ نیچے لگانے کے بجائے اس کو اوپر لگایا گیا ہے علاوہ ازیں لیگون میں سیپیج کی وجہ سے علاقے کے لوگ شدید متاثر ہوئے ہیں اور احتجاج بھی کیا اور اس کی بلدیہ چیئر مین کو شکایت بھی کی یہ لیگون کیر تھر نہر کے بند ہونے کی وجہ سے شہر میں پید اہونے والے پانی کے بحران سے نمٹنے کے لئے بنایا گیا تھا پر تیکنکی خرابی کی وجہ سے اس سے عوام کو کوئی فائد ہ نہیں ہوا اس طر ح یو ایس ایڈ کے فنڈ کا ضیا ع کیا جا رہا ہے لیگون کے لیکیج ہونے اور مکینوں کی شکایت پر بلدیہ چیئرمین جیکب آباد نے ایم ایس ڈی پی کو خط لکھ کر خدشات کا اظہار کیا اور لیگون میں فالٹ کو ختم کرنے کا کہاہے لیکن اس کے باوجود اس پرکوئی توجہ نہیں دی گئی اس وقت لیگون میں سیم کا پانی ہے جو کہ کھارا ہے میٹھا یعنی پینے کے قابل نہیںنہر سے لیگون میں پانی اسٹو ر نہ کرنے کے باعث چند روز میں شہر میں پانی کے بحران کا خدشہ ہے اس سلسلے میں بلدیہ جیکب آباد کے وائیس چیئر مین آصف علی مغیری نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ لیگون میں فالٹ کے متعلق بلدیہ چئیر مین نے یو ایس ایڈ حکام کو خط لکھ کر مسئلہ حل کرنے کو کہا ہے لیگون میں پائپ ایسے ڈزائن کیا گیا ہے کہ جب کیر تھر فل بھری ہوئی ہو تو پانی اسٹو ر ہو پائیپ کی تنصیب گرائونڈ پر نہیں کی گئی کیر تھر گرمی میں ڈیڑھ ماہ بند ہوتی ہے سردی میں صرف 15دن بند ہو تی ہے جس کو کور کر لیں گے انشااللہ شہر میں پانی کا بحران پیدا نہیں ہو گااس سلسلے میں یو ایس ایڈ کے ٹیکنو کنسلٹنٹ ایس ایم شاہد سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا جبکہ ایم ایس ڈی پی کے اسٹنٹ ڈائریکٹر شیراز احمد نے لیگون میں فالٹ اور پانی اسٹور نہ کرنے کے متعلق سوال پر کہا کہ لیگون ہم نے بلدیہ کے حوالے کر دئے ہیںبلدیہ یا پھر ٹی سی آئی کے ایس ایم شاہد آپ کو بتا سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں