جیکب آباد، خوارک کی کمی کا شکار بچہ طویل علالت کے بعد دم توڑ گیا

ہفتہ 23 دسمبر 2017 20:45

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2017ء) جیکب آباد میں خوارک کی کمی کا شکار ایک اور بچہ دم توڑ گیا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے کامورا لائین محلہ کے رہائشی غلام عباس لاشاری کاڈھائی سالہ بیٹافضل عباس خوراک کی کمی کی وجہ سے طویل علالت کے بعد دم توڑگیا معصوم بیٹے کی موت پر گھر میں کہرام مچ گیا بچے کے والد نے غلام عباس نے بتایاکہ معصوم بیٹے کا مختلف ڈاکٹرز سے علاج کروایا لیکن اس کی طبیعت نہ سنبھلی کراچی بھی لے گیا پر افاقہ نہ ہوا بچے کا وزن صرف پانچ کلو ہی رہا عمر کے حساب سے اس کا وزن 13سے 14کلو ہونا چاہیے تھا ضلع جیکب آبادمیں غذائی کمی کاشکار بچوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے اور رکارڈ پر آنے والی ایسے بچے کی دوسری موت ہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈی ایچ او جیکب آباد ڈاکٹر ساون شیخ نے بتایاکہ خوراک کی کمی کے شکار بچوں کا جمس میں الگ وارڈ ہے جہاں علاج کیاجاتاہے ایسی کوئی خوفناک صورتحال نہیں حالات کنڑول میں ہیں تھر سے حالات بہتر ہیںمائیں اگر اپنے بچوں کو دودھ پلائیں دودھ پلائیں تو بچے خوراک کی کمی کا شکار ہونے سے بچ سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ خوراک کی کمی کاشکار بچوں کا علاج پی پی ایچ آئی کے ذمے ہے مزید وہ اس حوالے سے بتاسکتے ہیں پی پی ایچ آئی کے پروگرام آفیسر جمشید علی نے بتایاکہ پی پی ایچ آئی کی جانب سے جیکب آباد میں 336کمیونٹی ہیلتھ ورکرز رکھی گئی ہیں جو فیلڈ میں جاکر غذائی کمی کا شکاربچوں کو ریفر کرتی ہیں جبکہ محکمہ صحت کی 609لیڈی ہیلتھ ورکرز ہیں ان کی طرف سے کوئی بھی ایساکیس ریفر نہیں ہوتا ہمیں جو کیس بھیجے جاتے ہیں ان کا باقاعدگی سے علاج وہوتاہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں