اے پی سی جانب سے 14ویں روزسول سرجن اورڈی ایچ اوکے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 28 دسمبر 2017 16:07

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2017ء) اے پی سی جانب سے 14ویں روزسول سرجن اورڈی ایچ اوکے خلاف احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز جیکب آبادکی جانب سے سول سرجن سول اسپتال جیکب آباد اور ڈی ایچ او کے خلاف 14ویں روزبھی صدر شعبان ابڑو،مختیار بلوچ، جی ایم سومرو،احترام خارانی ،زاہد سولنگی ،طارق رنداورشاہد جوادی کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کر علامتی بھوک ہڑتال کی گئی مظاہرین نے سول سرجن کے خلاف سخت نعریبازی کی رہنمائوں کا کہناتھاکہ 14روزسے سراپا احتجاج ہیں منتخب نمائندوں سمیت ضلعی افسران نے کوئی توجہ نہیں دی جو قابل افسوس ہے انہوںنے مطالبہ کیاکہ سول اسپتال میں کرپشن اور مریضوں کو ادویات نہ ملنے کا نوٹس لیاجائے بصورت دیگر احتجاج کے دائرے کو بڑھایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں