جیکب آباد،جے یو آئی کی مجلس عاملہ کا کرپشن کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ

ہفتہ 30 دسمبر 2017 20:56

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2017ء) جے یو آئی کی مجلس عاملہ کا اجلاس بڑھتی ہوئی کرپشن اور دیگر مسائل کے لئے تحریک چلانے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق جمعیت علما ء اسلام کی مجلس عاملہ کا اجلاس ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی صدارت میںمدرسہ وارالعلوم ہوا جس میںکارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں بڑھتی ہوئی کرپشن اور دیگر مسائل پر سخت احتجاج کیا گیا رہنمائوں نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے ضلع تباہی کے کنارے ہے روڈ راستے تباہ ہیںاور فیصلہ کیا گیا کہ کرپشن کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی جائے گی بعد ازاں گنے کے کاشتکاروں اور اساتذہ کیء مطالبات منظور نہ کرنے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،جے ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری حماد اللہ انصاری مفتی علی حسن برڑو،عبدالباسط شاہ ،حافظ عباس نوناری،مولانا عابد ابڑو،شفیق کنرانی ودیگر کی قیادت میں مدرسہ سے احتجاجی جلوس نکالا گیا مظاہرین نے اساتذہ اور گنے کے کاشتکاروں کے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے عوام سے زیادتیاں بند کرو کے نعرے لگاتے ہوئے پریس کلب پہنچے اور دہرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گنے کے آبادگاروں کو 182روپے من ریٹ مقرر کرنے کے باوجود حکومت کا اس پر عمل نہ کرنا افسوسناک ہے جبکہ این ٹی ایس کے ذریعے ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ کو پی پی کی حکومت نے مستقل نہیں کیا ہے فوری مستقل کیا جائے بصورت دیگرہم ان کے ہر احتجاج میں ساتھ ہونگے

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں