جیکب آباد ،ْنئے سال کی آمد پر تحریک انصاف کی تقریب، کیک کاٹاگیا

پیر 1 جنوری 2018 16:46

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) نئے سال کی آمد پر تحریک انصاف کی تقریب کیک کاٹاگیا ملک کی ترقی ،کرپشن کے خاتمے ،عوام کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا امید ہے یہ سال ملک سے کرپشن کے خاتمے کاسال ہوگا :رازخان پٹھان تفصیلات کے مطابق نئے سال کی آمد کی خوشی میں پٹھان ہائوس پر تقریب کاانعقاد کیاگیا جس میں پاکستان تحریک انصاف ضلع جیکب آبادکے سیکریٹری اطلاعات رازخان پٹھان ،تعلقہ یونین آف جرنلسٹ کے صدر عبدالرحمن آفریدی ،وکی وادھوانی ،نواب لغاری ودیگر نے کیک کاٹا آتش بازی بھی کی گئی اس موقع پر رازخان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے نیاسال ملک سے کرپشن کے خاتمے کاسال ہوگا کرپشن سے ہی دہشت گردی ہورہی ہے عوام کرپشن کے خاتمے کے لیے عمران خان کاساتھ دیں عمران خان کی قیادت میں ملک میں تبدیلی آئے گی آخر میں ملک کی ترقی ،کرپشن کے خاتمے اور عوام کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں