پیپلزپارٹی کے کونسلر ڈاکٹر عبیداللہ بروہی نے یوسی میرانپورکے نوجوانوں میں کھیلوں کا سامان تقسیم کیا

پیر 1 جنوری 2018 16:46

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) پیپلزپارٹی کے کونسلر ڈاکٹر عبیداللہ بروہی نے یوسی میرانپورکے نوجوانوں میں 25ہزار مالیت کا کھیل کاسامان تقسیم کیا جس میں بیٹ ،بال ،وکٹیں اوروردیاں شامل تھیں ڈاکٹر عبیداللہ بروہی نے پی پی گوکل پور کے نام سے کرکٹ ٹیم بھی تشکیل دی جس کے کپتان سمیع اللہ بروہی، وائس کپتان اسحاق کو مقرر کیاگیا اس موقع پر ڈاکٹر عبیداللہ بروہی نے کہاکہ علاقے کے نوجوانوں کو کھیل کی جانب راغب کرنے کے لیے کھیل کاسامان دیاہے تاکہ وہ صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں