جیکب آباد میں سال 2017 میں سیاہ کاری سمیت مختلف واقعات میں 25خواتین سمیت 57 افراد قتل

ہریوں کے گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں، 51 موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری کرلی گئی،ضلع بھر میں مختلف جرائم کے 1121 کے مقدمات درج ہوئے

پیر 1 جنوری 2018 19:36

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) جیکب آباد میں سال 2017 میں سیاہ کاری سمیت مختلف واقعات میں 25خواتین سمیت 57 افراد قتل، 15 شہریوں کے گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں، 51 موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری کرلی گئی،ضلع بھر میں مختلف جرائم کے 1121 کے مقدمات درج ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سال 2017ء میں سیاہ کاری سمیت مختلف واقعات میں 57 افراد قتل ہوئے جن میں 25 خواتین اور 26 مرد شامل ہیں، سیاہ کاری کے ضلع جیکب آباد میں 12 مقدمات درج ہوئے جن میں 5 مرد اور 11خواتین قتل ہوئی جبکہ دیگر واقعات کے 41 مقدمات رپورٹ ہوئے جن میں 27 مرد اور 14 خواتین کو موت کی نیند سلادیا گیا،گذشتہ سال ضلع جیکب آباد میں 1121 مقدمات درج ہوئے جن میں 15 ڈکیتی، 26 رہزنی، موٹر سائیکل چوری کے 25 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ دیگر چوریوں کے 80 مقدمات درج ہوئے جوا کے 49، منشیات کے 103 اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے 162 مقدمات درج ہوئے، پولیس کے مطابق مختلف ڈکیتی،رہزنی اور چوریوں میں شہری 1 کروڑ 77 لاکھ 72 ہزار روپے نقدی اور سامان سے محروم ہوئے، پولیس کے مطابق جوا کے مقدمات میں پولیس نے 262 افراد کو گرفتار کرکے 2 لاکھ 65 ہزار 525 روپے برآمد کئے ،منشیات کے مقدمات میں 117 افراد کو گرفتار کرکے 539 کلو 689گرام چرس،13 کلو بھنگ، 40 کلو ڈوڈی اور ہزاروں لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 3 کلاشنکوف، 2 رائیفل، 110 پستول، 43 بندوق، 4 روالور اور 735 گولیاں برآمد کرلی گئی،سال 2017 میں پولیس کی جانب سے 207 ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا جن میں 2 انعام یافتہ، 4 پتاریدار، 83 چور، 33 اسٹریٹ کرمنل، اور 85 مختلف مقدمات میں مطلوب افراد شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں