جیکب آباد، پی پی کونسلر کا یوسی میرانپور کے نوجوانوں میں کھیل کاسامان تقسیم

پیر 1 جنوری 2018 20:24

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء) پی پی کونسلر کا یوسی میرانپور کے نوجوانوں میں کھیل کاسامان تقسیم تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے کونسلر ڈاکٹر عبیداللہ بروہی نے یوسی میرانپورکے نوجوانوں میں 25ہزار مالیت کا کھیل کاسامان تقسیم کیا جس میں بیٹ ،بال ،وکٹیں اوروردیاں شامل تھیں ڈاکٹر عبیداللہ بروہی نے پی پی گوکل پور کے نام سے کرکٹ ٹیم بھی تشکیل دی جس کے کپتان سمیع اللہ بروہی، وائس کپتان اسحاق کو مقرر کیاگیا اس موقع پر ڈاکٹر عبیداللہ بروہی نے کہاکہ علاقے کے نوجوانوں کو کھیل کی جانب راغب کرنے کے لیے کھیل کاسامان دیاہے تاکہ وہ صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں