2016کے مقابلے میں 2017میں قتل ،اغواء ،سیاہ کاری، سمیت دیگر جرائم میں کمی آئی ،ا یس ایس پی جیکب آباد

منگل 2 جنوری 2018 20:41

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2018ء) ایس ایس پی جیکب آباد سرفرازنوازشیخ نے 2017کی سالانہ کارکردگی جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ 2016کے مقابلے میں 2017میں قتل ،اغواء ،سیاہ کاری، سمیت دیگر جرائم میں کمی آئی ،انہوںنے بتایاکہ 2016میںقتل ،اغواء ،سیاہ کاری ،زنااوردیگر 569وارداتیں ہوئیں 2017میں 410وارداتیں ہوئیں اس طرح 2017میں 169وارداتیں کم ہوئیں جو پولیس کے الرٹ رہنے کے سبب ہواہے ،ایس ایس پی نے بتایاکہ جیکب آبادپولیس نے چھینے گئے 80موبائل فونز ،31موٹرسائیکلیں ،167مویشی برآمد کیے،80خواتیں کو تحفظ دیا ،65گمشدہ بچوںکو والدین تک پہنچایا ،نیشنل ایکشن پلان کے تحت لائوڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر 15مقدمات درج کیے اور9افراد کو گرفتارکیا ،22افغانیوں کو گرفتارکیاگیا ،اسلح ایکٹ کے تحت 162مقدمات درج کیے 161افراد کو گرفتارکیا ،وال چاکنگ کے 14مقدمات درج کرکے 6افراد کو گرفتارکیا ،کومبنگ آپریشن میں 290چھاپے لگائے 146افراد سے تفتیش کی گئی 40مشکوک اور 156جرائم پیشہ عناصر کوگرفتارکیا،4عسکریت پسندوں کوگرفتارکیا ،383روپوش اور203اشتہاری گرفتارکیے ،4مغویوں بلال،بشیر پہوڑ،اویس سیال اورحسین قریشی کو بازیاب کراکر ایک اغواء کار کوگرفتارکیا ،ایس ایس پی سرفرازنوازشیخ نے بتایاکہ ریلوے ٹریک پر دھماکے کرنے والے 4دہشت گردوں موربنگلانی ،ہنگو بگٹی ،بالک بنگلانی اورکریم ڈنو بنگلانی کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 6کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کیا جبکہ دوانعام یافتہ سائیں بخش تیغانی اورسردارڈاھانی کو بھی گرفتارکیاگیا ،60پولیس مقابلوںمیں 7ڈاکو زخمی ہوئے 116کوگرفتارکیاگیا ،جوا کے مقدمات میں پولیس نے 262 افراد کو گرفتار کرکے 2 لاکھ 65 ہزار 525 روپے برآمد کئے ،منشیات کے مقدمات میں 117 افراد کو گرفتار کرکے 539 کلو 689گرام چرس،13 کلو بھنگ، 40 کلو ڈوڈی اور ہزاروں لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 3 کلاشنکوف، 2 رائیفل، 110 پستول، 43 بندوق، 4 روالور اور 735 گولیاں برآمد کرلی گئی،سال 2017 میں پولیس کی جانب سے 207 ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا جن میں 2 انعام یافتہ، 4 پتاریدار، 83 چور، 33 اسٹریٹ کرمنل، اور 85 مختلف مقدمات میں مطلوب افراد شامل ہیں ایس ایس پی سرفرازنوازشیخ نے کہاکہ امن کے قیام کے لیے پولیس ہروقت الرٹ ہے عوام کاتحفظ ہماری ذمیداری ہے جسے بخوبی نبھارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں