جیکب آبادکے قریب دوموٹرسائیکلوںمیں تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،خاتون سمیت 3افراد زخمی

بدھ 3 جنوری 2018 18:39

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء) جیکب آبادکے قریب دوموٹرسائیکلوںمیں تصادم ایک ہلاک ایک عورت سمیت تین افراد زخمی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے تھانہ دلمراد کے حدود قصبہ اللہ ڈتو بروہی کے قریب ٹھل جیکب آباد روڈ پر دوموٹرسائیکلوں میں تصاد م ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک سینئر اسکول ٹیچر عبدالغفار لاشاری موقع پرہلاک ہوگیا جبکہ ان کے ساتھی ہیڈماسٹر شہزادوگولو شدید زخمی ہوگئے جبکہ ٹکرانے والے موٹرسائیکل سوار اور ان کے ساتھ ایک عورت بھی شدیدزخمی ہوگئی جن کو سول اسپتال جیکب آباد لایاگیا ہلاک اورزخمی ہونے والے دونوں ٹیچر ز اپنی ڈیوٹی دینے کے لیے ہائی اسکول کریم بخش کھوسو جارہے تھے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں