جے یو آئی کی جانب سے امریکی دھمکیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

بدھ 3 جنوری 2018 19:07

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء) جے یو آئی کی جانب سے امریکی دھمکیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں جمعیت علماء اسلام کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کودھمکیوں کے خلاف ایک زبردست احتجاجی جلوس ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا عبدالجبار رند، محمد عثمان بھٹو، کرم اللہ مہر، محمود حسن بھٹو، لالہ عبداللہ اور دیگر کی قیادت میں مدرسہ انوار العلوم سے نکالا گیا جس میں شہریوں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مظاہرین نعریبازی کرتے ہوئے پریس کلب پہنچے اور دھرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی، اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امریکہ کی دھمکیاں کسی صورت قابل برداشت نہیں، امریکہ امداد نے بلکہ اپنی جنگ کے لیے کولیشن سپورٹ فنڈ فراہم کررہا تھا امریکہ اپنی ناکامی کا غصہ پاکستان پر نہ نکالے، انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو دھمکیاں دینے سے پہلے سوچے کہ پاکستان افغانستان یا عراق نہیں بلکہ ایٹمی ملک ہے اور امریکا کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے سکتاہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ ملک کے دفاع کے لیے تیارہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیٹو سپلائی کو فوراً بندکرکے امریکہ سے تعلقات ختم کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں