جے یوآئی کا پارٹی پرچم جلانیوالے ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف چوتھے روزبھی مظاہر ہ

بدھ 10 جنوری 2018 23:05

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2018ء)جے یوآئی کا پارٹی پرچم جلانے والے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف چوتھے روزبھی مظاہر ہ دھرنا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں جے یوآئی کی جانب سے قصبہ جانیدیرہ میں نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے پارٹی کاپرچم جلانے اور ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف چوتھے روزبھی ایک احتجاجی جلوس ضلعی امیر ڈاکٹراے جی انصاری ،مولانا عبدالجبار رند،حماداللہ انصاری ،تاج محمود امروٹی ،محمد موسیٰ مہر اوردیگرکی قیادت میں نکالاگیا مظاہرین نے ڈی سی چوک پر پہنچ کر دھرنادے کر ٹریفک معطل کردی اور سخت نعریبازی کی ۔

اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیس شرپسندوںکو گرفتارنہیں کرسکی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں اگر فی الفور ملزمان کو گرفتارنہ کیاگیاتو شدید احتجاج کیاجائے گا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں