جیکب آباد،قصور میں معصوم زینب کے ساتھ زیادتی اورقتل کے خلاف ہیومن رائٹس کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 11 جنوری 2018 20:49

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2018ء) قصور میں معصوم زینب کے ساتھ زیادتی اورقتل کے خلاف ہیومن رائٹس کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ پریس کلب کے سامنے دھرناتفصیلات کے مطابق جیکب آباد ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی جانب سے قصور میںمعصوم بچی زینب کے ساتھ زیادتی اورقتل کے واقع کے خلاف ایک احتجاجی جلوس حماد اللہ انصاری،تاج محمود امروٹی ،محمد موسیٰ مہر ،محمد ابراہیم برڑو، عبداللہ رنداوردیگرکی قیادت میں نکالاگیا مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اورپلے کارڈ اٹھا کر شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور قصور واقع کے خلاف سخت نعریبازی کی مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے پہنچ کر دھرنادیا اس موقع پر انہوںنے کہاکہ زینب کاواقع ہمارے معاشرے کی بے حسی کی تصویر ہے جب تک قانون پر عمل نہیں ہوگا اور ملزمان کو سرعام پھانسی نہیںدی جائے گی اس طرح کے واقعات کا ختم ہونا ممکن نہیں انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے زینب واقع کے خلاف احتجا ج کرنے والوں پرفائرنگ کرکے دوبیگناہ افرادکوقتل کیا انہوںنے کہاکہ معصوم زینب کے قتل میں ملوث ملزم کو فی الفور گرفتارکرکے سرعام پھانسی دی جائے اس موقع پرجے یوآئی کے ڈاکٹر اے جی انصاری ،دلیپ کمار،منوہر لعل اوردیگرنے اظہاریکجہتی کے طورپر مظاہرے میں شرکت کی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں