جیکب آباد،جے یوآئی کی جانب سے پارٹی پرچم جلانے والے ملزمان کی عد م گرفتاری کے خلاف پانچویں روز بھی احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 11 جنوری 2018 20:51

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2018ء)جے یوآئی کی جانب سے پارٹی پرچم جلانے والے ملزمان کی عد م گرفتاری کے خلاف پانچویں روز بھی احتجاجی مظاہرہ اوردھرنا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں جے یوآئی کی جانب سے پارٹی پرچم جلانے والے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف پانچویں روز ااحتجاجی جلوس ڈاکٹر اے جی انصاری ،مولانا عبدالجباررند،مولاناعابد ابڑو،مولاناتاج محمد چنہ ،امام بخش جتوئی اوردیگر کی قیادت میں نکالاگیا مظاہرین ڈی سی چوک پردھرنادے کر روڈ بلاک کردیااس موقع پر رہنمائوں نے کہاکہ ایک ہفتہ ہوگیاہے مگر پولیس ملزمان کو گرفتارکرنے میں ناکا م گئی ہے انہوںنے کہاکہ جمعہ کے روزضلع بھر میں ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج کیاجائے گا دوسری جانب جے یوآئی کے وفد نے ایس ایس پی جیکب آباد سرفرازنوازشیخ سے ملاقات کی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں