اینٹی کرپشن پولیس کی نواب شاہ میں کارروائی 1کروڑ سے زائد کرپشن میں ملوث ٹھل بلدیہ کا ٹی او انفرا گرفتار،سرکل آفیسر

جمعرات 11 جنوری 2018 22:24

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2018ء) اینٹی کرپشن پولیس کی نواب شاہ میں کاروائی ٹھل بلدیہ کا ٹی او انفرا گرفتار ایک کروڑ کے کرپشن کیس میں سکندر ملاح ملوث ہے ،سرکل آفیسر تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی اینٹی کرپشن پولیس نے نواب شاہ میں کاروائی کرکے ٹھل بلدیہ کے سابق ٹی او انفرا اور موجودہ انجینئر ضلع کونسل نواب شاہ سکندر ملاح کو چھاپہ مارکر ضلع کونسل ہال سے گرفتارکرلیا جسے گزشتہ روزجیکب آباد لایاگیا اس سلسلے میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن جیکب آباد ہدایت اللہ چنہ اور سید عنایت شاہ فنے بتایاکہ گرفتارملزم سال 2009اور 2010میں ٹھل بلدیہ کا ٹی اوانفراتھا اس دوران ایک کروڑ 26لاکھ کے کرپشن کیس میں ملوث ہے اس کیس میں ٹھل بلدیہ کے سابق ناظم نے ضمانت پر ہے جبکہ مذکورہ گرفتار ملزم روپوش تھا ضمانت نہ کرانے پر عدالت نے اشتہاری قراردیاتھاجسے گرفتارکیاہے اب عدالت پیش کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں