جیکب آباد،تحریک انصاف کی جانب سے معصوم بچی کے قاتل کی گرفتاری کے لئے ریلی ،شمعیں روشن کی گئیں

جمعہ 12 جنوری 2018 22:12

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے معصوم بچی کے قاتل کی گرفتاری کے لئے ریلی شمعیں بھی روشن کی گئیںتفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع جیکب آباد کی جانب قصو ر میں معصوم بچی زینب کا زیادتی کے بعد قتل کے خلاف ضلع سیکریٹری اطلاعات راز خان پٹھان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں کارکنان اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کیء شرکاء نے شہر کے راستوں پر پارچ کیا اور واقع کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے جہاں زینب کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اس موقع پر رازخان پٹھان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درندہ صفت ملزم کی جانب سے معصوم بچی زینب کو حوس کا نشانہ بنا نے کی مذمت کرتے ہیں یہ پنجاب حکومت کی نااہلی ہے پنجاب حکومت معصوم بچوں سے زیادتی کے واقعات کوروکنے میں مکمل ناکام گئی ہے انہوں نے مطالبا کیا کہ ملزمان جلد گرفتار کئے جائیں اور ایسے واقعات کی روک تھا اور بچوں کے تحفظ کے لئے اقدامات کئے جا،ْئیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں