فروری کو جیکب آباد میں بھی ضلعی سطح پر کشمیر ڈے پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منایا جائیگا

ہفتہ 20 جنوری 2018 17:47

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) 5 فروری کو پورے ملک کی طرح جیکب آباد میں بھی ضلعی سطح پر کشمیر ڈے پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منایا جائیگا تفصیلات کے مطابق، جے یو آئی ضلعی جیکب آباد کے صدر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ قائد جمیعت مولانا فضل الرحمان کے حکم پر ۵ فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ضلعی سطح پر یوم کشمیر منایاجائیگا، اور ایک بڑی احتجاجی ریلی ضلعی سطح پر کشمیریوں سے اظہارہمدردی کے لیے ضلعی دفتر سے نکالی جائیگی، جس میں شہر کی مختلف سیاسی، سماجی، دینی، کاروباری و دیگرتنظیموں کو بھرپور شرکت کی دعوت دی جائیگی۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں