جے یو آئی سندھ کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس(کل) ہوگا

ہفتہ 20 جنوری 2018 17:47

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) جے یو آئی سندھ کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس21 جنوری مدرسہ منزل گاہ سکھر میں صوبائی امیر مولانا عبدالصمد ہالیجوی کی صدارت میں ہو رہا ہے جس میں لاڑکانہ اور سکھر ڈویزن کے اضلاع کے امیر اور جنرل سیکریٹری شرکت کرینگے، اجلاس میں ملکی، صوبائی اور تنظیمی صورتحال پر غور کیا جائیگا اور اہم فیصلے کیئے جائینگے ان خیالات کا اظہار جے یو آئی صوبے سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے جے یو آئی رہنما ڈاکٹر اے جی انصاری سے بات چیت میں کہا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں