جیکب آباد، عمران خان نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیج کر خود کو گالی دی ہے ،سابق وفاقی وزیر میراعجاز حسین

ہفتہ 20 جنوری 2018 21:35

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی میراعجاز حسین نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیج کر خود کو گالی دی ہے ،آصف زرداری نے ماڈل ٹائون کے شہداء کو انصاف دلانے کیلئے دھر نے میں شرکت کی اور کوئی مقاصد نہیں،آصف زرداری کسی کیساتھ نہیں بلکہ وہ جمہوریت کے ساتھ ہیں،آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرے گی ۔

وہ ہفتہ کو جمس بریفنگ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر میر لیاقت خان لاشاری ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو و دیگر موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن کی ملاقات کوئی سازش نہیں مولانا صاحب دور اندیش ہیںعمران خان کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیںسمجھ نہیں آرہا عمران خان وزیر اعظم بننے کے لئے ڈپریشن کا شکار ہیں ،ایک سوال کے جواب میں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کی جانب سے کی جا رہی ہیںپہلے دیکھیں کیا ہو رہا ہے پھر بتائیں گے ، جمس کو مکمل فعال کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے ،صحت اولین ترجیح ہے سول ہسپتال اور جمس کے مسائل کو حل کیا جائے گا اس سے قبل ڈائریکٹر جمس ڈاکٹر محمد علی لغاری نے کہا کہ جمس میں آرتھو کی ضرورت ہے نئے ایکٹ کے تحت اب جمس کا بورڈ آف گورنرس 11ممبران پر مشتمل ہے جلد جمس کی بی او جی کا اجلاس بلایا جائے تاکہ اسٹاف اور ڈاکٹروں کی بھرتی سمیت دیگر معاملات کو نمٹایا جا سکے ۔

انہوں نے بتایا کہ جمس کی آدھی بجٹ استعمال اور آدھی کی بچت کی ہے ،سول سرجن ڈاکٹر غضنفر بگٹی نے کہا کہ سول ہسپتال کی عمارت اور کوارٹرس خستہ ہال ہیںمحکمہ بلڈنگس کی توجہ نہیںسول ہسپتال پر ایمرجنسی کالوڈ زیادہ ہے جمس اس لوڈ کوبانٹے سو ل کی ادویات کی بجٹ سالانہ 82لاکھ ہے جو کم ہے بڑھائی جائے سیکیورٹی کا مسئلہ ہے حل کیا جائے ۔ڈاکٹر ہاشم قریشی نے کہا کہ اسپشلسٹ کیڈرس کا سروس اسٹرکچر نہیںترقی سے محروم ہیںسول ہسپتال میں آنکھوں کا شعبہ غیر فعال ہے مریض کو دراپس تک دینے کے لئے نہیں آپریشن تھیٹر بند مشینیں خراب ہیںاس لئے مفت کیمپس کرنے پر مجبور ہیں،سارا قصور انتظامیہ کا ہے پیپلز ڈاکٹرس فورم کے ڈاکٹر رام چوہدری نے کہا کہ ہسپتال میں بخار کی گولی تک نہیںمسائیل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیںپیپلز پارٹی کے ضلعی صدر میر لیاقت لاشاری نے کہا کہ اس میٹنگ کا مقصد سول اور جمس کے مسائل جاننا حل کرنے اور انکی کارکردگی کو بہتر بنا نا ہے تاکہ عوام کو علاج کی بہتر سہولیات میسر آسکیںایم این اے میر اعجازحسین جکھرانی نے جمس اور سول ہسپتال کے حکام کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جلد وزیر صحت کو جیکب آباد دورے کی دعوت دوں گا تما م مسائل انکے سامنے پیش کئے جائیں گے ڈائیلاسسز بند ہے سن کا تکلیف ہوئی اس جلد بحال کیا جائے گا،سول ہسپتال کی عمارت اور کوارٹرس کے لئے 277ملین کی پی سی سیکرٹری کو بھیجی ہے اسے جلد منظور کرایا جائے گاخوشی تب ہو گی جب جمس مکمل فعال ہو گا آئی سی یو،سی سی یواور ایمرجنسی شروع ہوگی دو بجے کے بعد جمس کا بند ہو جا نا افسوسناک ہے جمس 24گھنٹے عوام کو ریلیف دے جمس کے بجٹ کو آدھا کیوں استعمال کیا گیا مکمل استعمال کیا جائے تاکہ عوام کو فائدہ ہوجمس میںکام کرنیوالے رضاکاروں کو اعزازیہ دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں