جیکب آباد، دانتوں کی دیکھ بھال ماہر ڈاکٹر ایاز علی قریشی کی جانب سے کیمپ کا انعقاد کیاگیا

منگل 23 جنوری 2018 16:34

ْ جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) دانتوں کی دیکھ بھال کیلئے سینٹ جانز گرامر اسکول میں ماہر ڈاکٹر ایاز علی قریشی کی جانب سے کیمپ کا انعقاد کیا،جس میں400 طالب علموں کا معائنہ کرکے ان کو صفائی کے متعلق معلومات فراہم کیں گئی ،اس موقع پر ڈاکٹر ایاز علی قریشی نے طلبہ و طالبات کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ دانتوں کو صاف رکھنے سے ہم کئی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں صبح ناشتے کے بعد اور رات کو سونے سے پہلے برش کرنا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ دانتوں کو صاف رکھیں گے تو ہمارے دانت صحت مند اور مضبوط رہیں گے ، اس موقع پر انہوں نے بچوں میں برش اور پیسٹ بھی تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسکول کے ایڈمنسٹریٹر عمران علی ابڑو ،اساتذہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں