ڈی سی کی جانب سے بحریہ کالج انتظامیہ کو مارچ میں ادارہ خالی کرنے کا حکم،500سے زائد طلبہ کا مستقبل دائو پرلگ گیا

جمعرات 25 جنوری 2018 18:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2018ء)ڈی سی کی جانب سے بحریہ کالج انتظامیہ کو مارچ میں ادارہ خالی کرنے کا حکم500سے زائد طلبہ کا مستقبل دائو پر ادارے کی تعلیم معیاری نہیں ڈی سی کے لیٹر کا متن شہر کے معززین کے بچے بحریہ میں پڑھتے ہیں انکو کوئی شکایت نہیں ڈ ی سی نے تو ایک با ر بھی بحریہ کا دورہ نہیں کیا پرنسپل سعد اللہ میمن ،بحریہ کالج کے پلاٹ پر قبضے کی سازش ہے کامیاب نہیں ہونے دیں گے احتجا ج کیا جائے گا:پیپلز پارٹی شہید بھٹو ضلع صدرتفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جیکب آباد محمد نعیم سندھو نے ایک لٰیٹر کے ذریعے پرنسپل بحریہ کالیج کومارچ میں عمارت خالی کرنے کا نوٹیس دیا ہے جس کے بعد بحریہ کالیج میں زیر تعلیم 500سے زائد طلبہ کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے اورطلبہ سمیت عملہ بھی سخت پریشان ہیںڈی سی نے بحریہ کالیج انتظامیہ کو دیئے گئے نوٹیس میں معیاری تعلیم نہ ہونے کا جواز بتایا ہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر پرنسپل بحریہ کالیج سعید میمن نے کہا کہ بھریہ کالج میں شہر کے معززین کے بچے پڑھتے ہیں جس سے ادارے پر انکا اعتماد ظاہر ہو تا ہے ڈی سی نے تو ایک با ر بھی بحریہ کالیج کا دوری نہیں کیا تو انکو کیسے پتہ چلا کہ ادارے کا تعلیمی معیار بہتر نہیں عملے کو تنخواہ نہ دینے کا الزام بھی غلط ہے بحریہ کالیج کے 4طلبہ نے بورڈ میں پوزیشن حاصل کی ہے یہ زیادتی ہی2019تک ادارے سے کئے گئے معاہدے کی معیاد ہے اس سے پہلے کیسے خالی کرنے کا نوٹیس دیا گیا ہے انہوں کہا کہ تعلیمی اداروں کو بڑھانا چاہئے یہاں تو ادارے بند کئے جا رہے ہیںہم نے بحریہ کالیج کے بالا حکام کو بھی مطلع کر دیا ہے طلبہ اور انکے والدین میں سخت ٖمیںڈی سی کے اس اقدام سے غصہ پایا جا تا ہے انکا کہنا ہے کہ ہم احتجاج کرین گے خاموش نہیں بیٹھیں گے دوسری جانب پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے ضلعی صدر ندیم قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی بی اے کو بحریہ کے عمارت دینے کے بہانے اس پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ادارے بند نہیں کئے جاتے تعلیمی ادارے جتنا زیادہ ہونگے بہتر ہو گادو مہینے کے نوٹیس پر بحریہ کالیج کو خالی کرنے کا حکم دینا قابل مذمت ہے عملہ اور طلبہ کہا ں جائیں گے جیکب آباد کی عوام اتنی لا وارث نہیں کہ جو جیسے چاہے کرے شہری اگر اب بھی سوتے رہے تو پہلے صحت کے ادارے تباہ ہوئے اب تعلیم کے اداروں کو تباہ کیا جا رہا ہے آگے جاکر قبضہ مافیا مساجدکو بھی نہیں چھوڑیں گے ڈی سی نے تو کبھی شہر کا دورہ نہیں کیا کسی تعلیمی ادارے بھی نہیں گئے کل اس حوالے سے اجلاس طلب کیا ہے اور ڈی سی کے اس عمل کے خلاف ہر سطح کی احتجاجی تحریک بھی چلائیں گے خاموش نہیں بیٹھیں گے معلوم ہوا ہے کہ آئی بیاے جس عمارت میں ہے وہ الیمنٹری کالج کی ہے جس پرآئی بی اے سے عمارت خالی کروانے کے لئے ایلیمینٹری کالج کی انتظامیہ نے عدالت سے رجوع کیا ہے اس لئے ضلع حکام بحریہ سے عمارت خالی کرواکر آئی بی اے کو وہ بلڈنگ دینا چاہتے ہیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں