جیکب آباد،اسٹیڈیم گرائونڈ میں نمائش لگانے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج قومی شاہراہ پر دھرنا ،روڈ بلاک

جمعرات 25 جنوری 2018 19:18

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2018ء) اسٹیڈیم گرائونڈ میں نمائش لگانے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج قومی شاہراہ پر دہرنا روڈ بلاک نعریبازی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے اسٹیڈیم گرائونڈ میں نمائش لگانے کے خلاف اہل محلہ فٹبال کے کھلاڑیوں اور نوجوانوں کی جانب سے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ نذر محمد بروہی ،سرور لاشاری آصف پہنور کی قیادت میں نکالا گیا جس میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور نعرے لگاتے ہوئے جمالی واہ کے قریب قومی شاہراہ پر دہرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی اورروڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لبی قطاریں لگ گئیںاس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ نمائش ہر بار جہاں لگتی تھی وہاں لگائے جائے فٹبال کے گرائونڈ پر نمائش نہیں لگانے دیں گے اب اسٹیڈیم گرائونڈ فیفا کے حوالے ہے نمائش لگانے سے گرائونڈ کو نقصان پہنچے گا یہ زیادتی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور اسٹیڈیم میں فٹبال ٹورنا منٹ چل رہی ہے پولیس نے پہنچ کر مظاہرین کو مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرائی جس پر احتجاج ختم کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں